جموں وکشمیر میں تعلیم کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر حصوں
میں بھاری برف باری سے متاثر ہوئی ضروری خدمات کی بحالی کے لئے حکومت
ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔قانو ن سازکمپلیکس کے
باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے
وزیر نے کہا کہ انتظامیہ کو متحرک کر کے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر
لگادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں 90 فیصد ضروری خدمات بحال کی گئی ہے۔